سورة القصص - آیت 2

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یہ (٢) سورت کتاب مبین کی آیتیں ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ تِلْكَ﴾ یہ آیات جو تعظیم و توقیر کی مستحق ہیں۔ ﴿ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ﴾ کتاب مبین کی آیات ہیں ہر اس معاملے کو کھول کھول کر بیان کرتی ہیں جن کے بندے حاجت مند ہیں، مثلاً رب تعالیٰ کی معرفت، اس کے حقوق کی معرفت، اس کے اولیاء و اعداء کی معرفت، اس کے ایام و وقائع کی معرفت، اعمال کے ثواب اور عمل کرنے والوں کی جزا کی معرفت۔ قرآن مجید نے ان تمام امور کو کھول کھول کر بیان کرکے بندوں کے سامنے پوری طرح واضح کردیا۔