سورة النمل - آیت 80
إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک آپ مردوں کو نہیں سنا سکیں گے اور نہ بہروں کو اپنی آواز سنا سکیں گے جب وہ پیٹھ پھیر کر چل دیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لئے فرمایا : ﴿إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَىٰ وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ﴾ ” کچھ شک نہیں کہ آپ مردوں کو سناسکتے ہیں نہ بہروں کو“۔ یعنی جب آپ ان کو پکارتے اور ندا دیتے ہیں اور خاص طور پر ﴿إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ﴾ ” اس وقت جب وہ منہ پھیر کر جارہے ہوں“ تب یہ عدم سماع کی انتہا کو پہنچے ہوئے ہوتے ہیں۔