سورة النمل - آیت 75
وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آسمان وزمین میں جو چیز بھی پوشیدہ ہے وہ ایک ایسی کتاب میں لکھی ہوئی ہے جو ہر بات کو بیان کرتی ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ﴾ یعنی آسمان و زمین کی کوئی چھپی ہوئی چیز اور عالم علوی اور عالم سفلی کا کوئی بھید ایسا نہیں جو ﴿إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ﴾ ” واضح کتاب میں نہ ہو۔“ اس کتاب نے ان تمام امور و حوادث کا احاطہ کررکھا ہے جو اب تک وقوع میں آچکے ہیں اور جو قیامت تک واقع ہوں گے۔ پس جو بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ وقوع میں آتا ہے وہ اس کے مطابق ہوتا ہے جو لوح محفوظ میں درج ہے۔