سورة النمل - آیت 41
قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہوں نے (اپنے لوگوں سے) کہا (١٥) تم لوگ ملکہ کے تخت کی ظاہری شکل بدل دو ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ اسے پہنچاتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہے جو اتنی سمجھ نہیں رکھتے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر سلیمان علیہ السلام نے اپنے پاس والوں سے فرمایا : ﴿ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَا ﴾ ” اس ( ملکہ) کے لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو۔“ یعنی اس تخت میں کچھ کمی بیشی کرکے اسے بدل ڈالو۔ ﴿ نَنظُرْ ﴾ ہم اس بارے میں اس کی عقل کا امتحان لیں گے۔ ﴿ أَتَهْتَدِي ﴾ کیا اسے راہ صواب ملتی ہے اور اس کے پاس وہ ذہانت اور فطانت ہے جو اقتدار کے لائق ہے یا وہ اس سے محروم ہے؟