سورة النمل - آیت 28

اذْهَب بِّكِتَابِي هَٰذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میرا یہ خط لے کر جاؤ اور ان کے سامنے ڈال دو، پھر ان سے الگ ہوجاؤ اور دیکھو کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ ﴾ ” اور اسے ان کی طرف ڈال دے پھر ان کے پاس سے پھر آ۔“ یعنی ذرا دور ہٹ جا ﴿ فَانظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ ﴾ ” اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔“ یعنی تجھے کیا جواب دیتے ہیں اور آپس میں کیا گفتگو کرتے ہیں۔