سورة الشعراء - آیت 200

كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم نے اس قرآن کو مجرموں کے دلوں سے اسی طرح (بے اثر کیے) گزار دیا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لئے فرمایا : ﴿ كَذٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ ﴾ ہم نے مجرموں کے دلوں میں اس (تکذیب) کو اسی طرح داخل کردیا ہے جیسے سوئی کے ناکے میں دھاگہ داخلہ ہوتا ہے۔ تکذیب ان کے دلوں میں رچ بس کر ان کا وصف بن گئی ہے۔