سورة الشعراء - آیت 193
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اسے روح الامین (جبریل) نے اتارا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ ﴾ ” اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اترا ہے۔“ اس سے مراد جبرئیل علیہ السلام جو فرشتوں میں سب سے افضل اور سب سے طاقتور ہیں ﴿ الْأَمِينُ ﴾ ” وہ امانت دار ہیں‘‘ وہ اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کرتے۔