سورة الشعراء - آیت 191

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور بیشک آپ کا رب بڑی عزت والا بے حد مہربان ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ ﴾ ” بے شک تیرا رب غالب ہے“ جو اپنی قدرت کی بنا پر کسی کے ادارک کی گرفت میں نہیں آسکتا اور وہ تمام مخلوقات پر غالب اور زبردست ہے۔ ﴿ الرَّحِيمُ ﴾ وہ ذات، رحمت جس کا وصف ہے۔ دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں، یعنی جب سے اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو تخلیق کیا ہے اس وقت سے لے کر اس کی انتہا تک، اس میں موجود تمام بھلائیاں، اللہ تعالیٰ کی رحمت کے آثار ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا غلبہ ہی ہے کہ اس نے اپنے دشمنوں کو ہلاک کردیا جب انہوں نے اس کے انبیاء و رسل کی تکذیب کی اور یہ اس کی رحمت ہی کے آثار ہیں کہ اس نے اپنے اولیاء اور ان کے متبعین اہل ایمان کو نجات دی۔