سورة الشعراء - آیت 176

كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ایکہ کے رہنے والوں (٤٥) نے بھی رسولوں کو جھٹلایا تھا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ ﴾ یعنی گنجان درختوں والے باغات میں بسنے والے، مراد اصحاب مدین ہیں انہوں نے اپنے رسول حضرت شعیب علیہ السلام کو جھٹلایا۔ شعیب علیہ السلام بھی وہی دعوت لے کر آئے تھے جو دیگر انبیاء و مرسلین لے کر آئے تھے۔