سورة الشعراء - آیت 101
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور نہ کوئی مخلص دوست ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ﴾ ” اور نہ گرم جوش دوست۔“ یعنی نہ کوئی قریبی اور خالص دوست ہے جو ہمیں ادنیٰ سا فائدہ پہنچا سکے جیسا کہ دنیا میں ہوا کرتا تھا۔ چنانچہ وہ ہر بھلائی سے مایوس ہوجائیں گے اور اپنے کرتوتوں کا خمیازہ بھگتیں گے۔ وہ تمنا کریں گے کہ کاش انہیں دوبارہ دنیا میں بھیجا جائے تاکہ وہ نیک کام کریں۔