سورة الشعراء - آیت 98
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھتے تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
وہ تخلیق میں نہیں بلکہ صرف عبادت میں اپنے معبودوں کو رب کائنات کا ہم پلہ قرار دیتے تھے اس کی دلیل ان کا یہ قول ہے: ﴿بِرَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ وہ اقرار کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ تمام جہانوں کا رب ہے جن میں ان کے بت اور معبود بھی شامل ہیں۔