سورة الشعراء - آیت 67
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یقینا اس واقعہ میں ایک نشانی ہے لیکن اکثر مفسرین ایمان لانے والے نہیں ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِنَّ فِي ذٰلِكَ لَآيَةً ﴾ اس میں موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کی صداقت اور فرعون اور اس کی قوم کے موقف کے بطلان پر بہت بڑی دلیل ہے۔ ﴿ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴾ ان نشانیوں کے باوجود، جو کہ ایمان لانے کا تقاضا کرتی ہیں، ان میں سے اکثر اپنے فساد قلب کی بنا پر ایمان نہ لائے۔