سورة الشعراء - آیت 64

وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم دوسروں کو بھی اس کے قریب لے آئے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ﴾ ” اور وہاں ہم نے قریب کردیا۔“ یعنی اسی جگہ ﴿ الْآخَرِينَ ﴾ ” دوسروں کو“ یعنی ہم نے فرعون اور اس کی قوم کو قریب کرکے ان راستوں میں ڈال دیا جہاں سے موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم نے سمندر کو پار کیا تھا۔