سورة الشعراء - آیت 63

فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تو ہم نے موسیٰ سے بذریعہ وحی کہا کہ آپ اپنی لاٹھی (٢٠) سمندر کے پانی پر ماریے (انہوں نے ایسا ہی کیا) اور سمندر (دو حصوں میں پھٹ گیا اور ہر حصہ ایک بڑے پہاڑ کے مانند ہوگیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ﴾’’پس ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر لاٹھی مارو۔“ تو آپ نے عصا مارا ﴿فَانفَلَقَ ﴾ ” پس وہ (سمندر) پھٹ گیا۔“ اور بارہ راستے بن گئے۔ ﴿ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ ﴾ ” اور ہر ایک (یوں) ہوگیا کہ گویا بڑا پہاڑ ہے۔“ اور موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم سمندر میں داخل ہوگئی۔