سورة الشعراء - آیت 62
قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
موسی نے کہا ایسا ہرگز نہیں ہوگا، بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ ضرور میری مدد کرے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالَ ﴾ موسیٰ علیہ السلام نے ان کو ثابت قدم رہنے کی تلقین اور اپنے رب کے سچے وعدے سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا : ﴿ كَلَّا﴾ ” ہرگز ایسا نہیں ہوگا“ جیسا کہ تم کہہ رہے ہو کہ تم پکڑ لئے جاؤ گے۔ ﴿ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ ﴾ ” بے شک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ میری راہنمائی کرے گا۔“ یعنی وہ میری اور تمہاری نجات کی راہ دکھائے گا۔