سورة الشعراء - آیت 58
وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور خزونوں اور عالی شان مکانات سے نکال باہر کیا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ ﴾ ” اور خوبصورت اقامت گاہوں سے نکالا“ جو دیکھنے والوں کو تعجب میں ڈالتی تھیں اور ان میں غور کرنیوالوں کو مشغول کردیتی تھیں۔ انہوں نے طویل زمانے تک اس سازو سامان سے فائدہ اٹھایا، اور ایک لمبی عمر تک، کفر و فساد، بندوں کے ساتھ تکبر اور بہت زیادہ غرور کے ساتھ اس کی لذات و شہوات سے بہرہ مند رہے۔