سورة الشعراء - آیت 53

فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اس کے بعد فرعون نے (فوج جمع کرنے کے لیے) شہروں میں اپنے نمائندے بھیج دیئے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ ﴾ ” تو فرعون نے تمام شہروں میں جمع کرنے والے ہر کارے دوڑائے“ جو لوگوں کو جمع کرتے تھے تاکہ بنی اسرائیل کے ساتھ جنگ کی جائے۔