سورة الشعراء - آیت 45
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تب موسیٰ نے اپنی لاٹھی (زمین پر) ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے ان کے پر فریب کرتبوں کو نگلتی چلی گئی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴾ ” پس موسیٰ علیہ السلام نے اپنی لاٹھی ڈالی تو یکایک وہ ان کے جھوٹے شعبدے کو نگلتی چلی گئی۔“ اور موسیٰ علیہ السلام کے عصا نے ان تمام رسیوں اور لاٹھیوں کو ہڑپ کرلیا جو انہوں نے پھینکی تھیں کیونکہ ان کا جادو، سرا سر بہتان، کذب اور باطل تھا جو حق کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا۔ جب جادو گروں نے یہ عظیم معجزہ دیکھا تو انہیں یقین ہوگیا کہ یہ جادو نہیں ہے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی اور ایک معجزہ ہے جو موسیٰ علیہ السلام کی صداقت ور ان کی دعوت کی صحت پر دلالت کرتا ہے۔