سورة الشعراء - آیت 31
قَالَ فَأْتِ بِهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
فرعون نے کہا، اگر تم سچے ہو تو اسے پیش کرو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالَ فَأْتِ بِهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ ﴾ ” فرعون نے کہا، اگر سچے ہو تو اس کو لاؤ۔ پس انہوں نے لاٹھی ڈالی تو وہ اسی وقت اژدھا بن گئی۔“ یعنی نرسانپ ﴿ مُّبِينٌ ﴾ وہ ہر ایک پر ظاہر تھا، تخیل اور تشبیہ کا کرشمہ نہ تھا۔