سورة الشعراء - آیت 25
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
فرعون نے اپنے اردگرد کے لوگوں سے کہا، کیا تم لوگ اس کی بات سن نہیں رہے ہو؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
فرعون نے تکبر اور تعجب کرتے ہوئے اپنی قوم سے کہا : ﴿ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ﴾ “ کیا تم سنتے نہیں“ کہ یہ شخص کیا کہتا ہے۔