سورة الشعراء - آیت 5

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ان کے پاس رحمن کی طرف سے جب بھی کوئی نئی نصیحت (٣) آتی ہے تو اس سے منہ موڑ لیتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ ﴾ ” اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے کوئی بھی نئی نصیحت نہیں آتی۔“ جو انہیں حکم دے، انہیں روکے اور ان کو یاد دہانی کرائے کہ کون سے امور انہیں فائدہ دیتے ہیں اور کون سے امور انہیں نقصان دیتے ہیں ﴿ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ ﴾ ” مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔“ اپنے قلب و بدن کے ساتھ۔ یہ ان کا اس نئی نصیحت اور یاددہانی سے اعراض ہے جس کاموثر ہونا عادت کے مطابق زیادہ بلیغ ہوتا ہے، تو پھر کسی اور نصیحت کے بارے میں ان کا رویہ کیا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے اندر کوئی بھلائی نہیں اور وعظ و نصیحت انہیں کوئی فائدہ نہیں دیتے۔ بنا بریں فرمایا :