سورة الفرقان - آیت 30
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور رسول اللہ کہیں گے (١٢) اے میرے رب ! بیشک میری قوم نے اس قرآن کو بالکل چھوڑ دیا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَقَالَ الرَّسُولُ ﴾ اور کہا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے“ اپنے رب کو پکارتے، قرآن سے ان کی روگردانی کا شکوہ کرتے اور ان کے رویے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے : ﴿ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي ﴾ ” اے میرے رب ! میری قوم نے۔“ جن کی ہدایت اور جن میں تبلیغ کرنے کے لئے تو نے مجھے مبعوث کیا تھا ﴿ اتَّخَذُوا هَـٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ﴾ انہوں نے اس قرآن سے اعراض کرتے ہوئے اسے چھوڑ دیا ہے حالانکہ ان پر واجب ہے کہ وہ اسے کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرتے، اس کے احکام کو قبول کرتے اور اس کی پیروی کرتے۔