سورة المؤمنون - آیت 102

فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تو جن کی نیکیوں کا پلڑا بھاری (٣٤) ہوگا، وہی لوگ کامیاب رہیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ ﴾ پس جس کی نیکیوں کا پلڑا برائیوں کے پلڑے سے جھک جائے گا ﴿ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴾ ” تو یہی لوگ کامیاب ہیں۔“ یعنی یہی لوگ جہنم سے نجات حاصل کریں گے اور جنت کے استحقاق سے بہرہ ور ہوں گے اور ثنائے جمیل سے سرفراز ہوں گے۔