سورة المؤمنون - آیت 84

قُل لِّمَنِ الْأَرْضُ وَمَن فِيهَا إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے پیغبر ! آپ ان سے پوچھیے اگر تمہیں معلوم ہے تو بتاؤ کہ زمین اور اس میں رہنے والوں کا مالک کون (٢٦) ہے؟۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی زندگی بعدالموت اور آخرت کی تکذیب کرنے والوں سے، جو اللہ تعالیٰ کے ہم سر اور شریک ٹھہراتے ہیں، توحید ربوبیت کو جس کا وہ اقرار اور اثبات کرتے ہیں، توحید الوہیت اور توحید عبادت پر دلیل بناتے ہوئے، اسی طرح بڑی بڑی مخلوقات کی تخلیق کے اثبات کو، مرنے کے بعد زندگی کے اعادہ پر، جو کہ اس سے آسان تر ہے، برہان ٹھہراتے ہوئے، کہیے ! ﴿ لِّمَنِ الْأَرْضُ وَمَن فِيهَا ﴾ یعنی زمین، اور زمین کی تمام مخلوقات، حیوانات، نباتات، جمادات، سمندروں، دریاؤں اور پہاڑوں کو کس نے پیدا کیا، ان کا مالک کون ہے اور کون ان کی تدبیر کرتا ہے ؟