سورة المؤمنون - آیت 46
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا عَالِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یعنی فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس، تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ لوگ بڑے ہی سر پھرے اور متکبر لوگ تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَاسْتَكْبَرُوا ﴾ پس تکبر کی بنا پر وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان نہ لائے اور اس کے انبیاء کے ساتھ تکبر سے پیش آئے۔ ﴿ وَكَانُوا قَوْمًا عَالِينَ﴾ ’’اور تھے وہ سرکش لوگ۔“ یعنی ان کا وصف غلبہ، قہر اور فساد فی الارض تھا اس لیے ان سے تکبر صادر ہوا اور اسے وہ کوئی بری بات نہیں سمجھتے تھے۔