سورة المؤمنون - آیت 39

قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پیغمبر نے کہا، میرے رب ! چونکہ انہوں نے مجھے جھٹلا دیا، اس لیے ان کے خلاف تو میری مدد فرما۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پس جب ان کا کفر بہت بڑھ گیا اور انذار نے ان کو کوئی فائدہ نہ دیا۔ تو ان کے نبی نے ان کے لیے بددعا کی، اس نے کہا : ﴿ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ ﴾ ’’اے میرے رب ! میری مدد فرما بسبب اس کے جو انہوں نے مجھے جھٹلایا۔“ ان کو ہلاک کر کے اور آخرت سے پہلے دنیا میں ان کو رسوا کر کے۔