سورة المؤمنون - آیت 10

أُولَٰئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہی ہیں وہ لوگ جو وارث بنیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ا أُولَـٰئِكَ ﴾ یہی لوگ جو مذکورہ صفات سے متصف ہیں۔ ﴿ هُمُ الْوَارِثُونَ الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ ﴾ ’’فردوس کے وارث ہوں گے‘‘ جو جنت کا بلند ترین، بہتر اور افضل طبقہ ہے کیونکہ وہ ایسی صفات سے متصف ہوئے ہیں جو بھلائی کی صفات میں سب سے اعلیٰ صفات ہیں۔۔۔ یا اس سے مراد تمام جنت ہے تاکہ عام مومن اپنے اپنے درجات و مراتب اور اپنے اپنے حال کے مطابق اس میں داخل ہوجائیں۔