سورة الأنبياء - آیت 100

لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ لوگ اس میں چیخ ماریں گے، اور اس میں کچھ بھی نہیں سن پائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ ﴾ ” وہ جہنم میں پھنکاریں گے“ شدت عذاب کی وجہ سے ﴿وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ  ﴾ وہ بہرے، گونگے اور اندھے ہوں گے یا جہنم کے سخت بھڑکنے، اس کے غیظ و غضب اور اس کی پھنکار کے باعث، جہنم کی آواز کے سوا کوئی اور آواز نہیں سن سکیں گے۔