سورة الأنبياء - آیت 70

وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور انہوں نے اس کے خلاف سازش کرنی چاہی تو ہم نے انہیں بڑا گھاٹا پانے والا بنا دیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا ﴾ ” انہوں نے ابراہیم کے ساتھ برا چاہا۔ “یعنی ان کو جلانے کا ارادہ کیا ﴿ فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ ﴾ ” پس ہم نے انہی کو نقصان اٹھانے والوں میں سے کردیا۔“ یعنی دنیا و آخرت میں ان کو گھاٹا کھانے والوں میں شامل کردیا اور اس کے برعکس خلیل (علیہ السلام) اور آپ کے پیروکاروں کو نفع اٹھانے اور فلاح پانے والے لوگوں میں شامل کردیا۔