سورة الأنبياء - آیت 14

قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کہنے لگے، ہائے ہماری بدنصیبی بیشک ہم لوگ ظلم کرتے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اسی لئے ﴿ قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ فَمَا زَالَت تِّلْكَ دَعْوَاهُمْ﴾ انہوں نے کہا ہائے افسوس ! ہم ہی ظالم تھے، تو ان کی یہی پکار رہی یعنی وہ پکار پکار کر کہتے رہے کہ ہائے ہم تباہ و برباد ہوگئے انہوں نے ندامت کا اظہار کیا اور اس حقیقت کا اعتراف کیا۔ کہ خود انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا اللہ تعالیٰ نے عذاب بھیجنے میں ان کے ساتھ انصاف کیا ہے۔