سورة الأنبياء - آیت 4

قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

رسول اللہ نے کہا، میرا رب آسمان اور زمین میں ہونے والی بات کو جانتا ہے (٤) اور وہ بڑا سننے والا، بڑا جاننے والا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لئے فرمایا : ﴿قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ﴾ یعنی میرا رب جلی اور خفی ہر بات کو جانتا ہے ﴿فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ﴾ ” آسمان اور زمین میں۔“ یعنی ہر اس جگہ میں جن کو ان دونوں کے کناروں نے گھیر رکھا ہے ﴿وَهُوَ السَّمِيعُ﴾ یعنی لوگوں کی زبانوں کے اختلافات اور ان کی متنوع حاجات کے باوجود ان کی آوازیں سنتا ہے ﴿الْعَلِيمُ﴾ وہ دلوں کے بھید کو بھی جانتا ہے۔