سورة طه - آیت 68
قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہم نے کہا، آپ ڈریئے نہیں بیشک غالب آپ رہیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قُلْنَا﴾ ان کو ثابت قدم اور مطمئن رکھنے کے لئے ہم نے کہا : ﴿ لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ﴾ ” ڈر نہ، تو ہی غالب ہوگا“ یعنی تو ہی ان پر غالب رہے گا اور وہ ہارمان کر تیرے سامنے سرنگوں ہوجائیں گے۔