سورة طه - آیت 58

فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانًا سُوًى

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس ہم یقینا تمہارے مقابلے کے لیے اسی جیسا جادو لے آئیں گے، پس ہمارے اور تمہارے درمیان شہر کے وسط میں مقابلے کا ایک وقت مقرر کرلو جس کی ہم میں سے کوئی خلاف ورزی نہ کرے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانًا سُوًى﴾ اور طے کر دے کہ کب اور کہاں مقابلہ کرنا ہے یعنی اس کا ہمیں بھی علم ہو اور تمہیں بھی۔ یا کؤئی ہموار میدان ہو جہاں ان کر تبوں کا مشاہدہ ممکن ہو۔