سورة طه - آیت 30
هَارُونَ أَخِي
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میرے بھائی ہارون کو مقرر کردے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اپنی دعا میں اس مددگار کا تعین کرتے ہوئے فرمایا : ﴿هَارُونَ أَخِي اشْدُدْ بِهِ أَزْرِي﴾ یعنی مجھے میرے بھائی کے ذریعے قوت عطا کر، اور میری کمر کو مضبوط کر۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا﴾ (القصص :28؍35) ” ہم آپ کے بھائی کے ذریعے سے آپ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور آپ دونوں کو غلبہ دیں گے۔“