سورة طه - آیت 29
وَاجْعَل لِّي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور میرے گھرانے سے میرا ایک وزیر (١٣) مقرر کردے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاجْعَل لِّي وَزِيرًا مِّنْ أَهْلِي ﴾ یعنی میرے گھر والوں میں سے میرا مددگار بنا دے جو میری مد کرے، جو میرا بوجھ بٹائے اور جن لوگوں کی طرف مجھے رسول بنا کر بھیجا جا رہا ہے ان کے مقابلے میں مجھے تقویت دے اور اللہ تعالیٰ سے یہ بھی دعا کی کہ یہ مددگار ان کے گھر والوں میں سے ہو اس لئے کہ یہ صلہ رحمی کا ایک طریقہ ہے۔ انسان کی نیکی کا سب سے زیادہ مستحق اس کا رشتہ دار ہوتا ہے۔