سورة مريم - آیت 84

فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس آپ ان کے بارے میں جلدی نہ کیجیے ہم ان کے دن گن رہے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ ۖ﴾ یعنی آپ ان کفار کے بارے میں عجلت نہ کیجیے جو عذاب کے لئے جلدی مچاتے ہیں۔ ﴿ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا ﴾ ” ہم تو خود ہی ان کے لئے (مدت) شمار کر رہے ہیں۔“ یعنی ان کے لئے دن مقرر کردیئے گئے ہیں جن میں کوئی تقدیم ہوگی نہ تاخیر۔ ہم انہیں کچھ مدت کے لئے مہلت دے کر برد باری سے کام لے رہے ہیں تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ جب اس مہلت کا کوئی فائدہ نہ ہوا تو ہم اسے ایک غالب اور مقتدر ہستی کی طرح اپنی گرفت میں لے لیں گے۔