سورة مريم - آیت 52
وَنَادَيْنَاهُ مِن جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَاهُ نَجِيًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے طور کے دائیں جانب سے انہیں پکارا (٣٢) اور انہیں قریب کر کے سرگوشی کی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اسی لئے فرمایا : ﴿وَنَادَيْنَاهُ مِن جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ ﴾ یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دائیں جانب سے، جب وہ سفر کر رہے تھے، ہم نے ان کو ندا دی ﴿ الْأَيْمَنَ ﴾ سے مراد بابرکت ہے یعنی یہ ﴿ يُمْنٌ ﴾ ” برکت“ سے ہے اور اس معنی پر اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد دلالت کرتا ہے۔ ﴿أَن بُورِكَ مَن فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا ﴾)(النمل :27؍8) ” بابرکت ہے وہ ہستی جو اس آگ میں ہے اور جو اس کے اردگرد ہے۔ “