سورة الكهف - آیت 73
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
موسی نے کہا جو بات میں بھول گیا تھا اس پر میرا مواخذہ نہ کیجیے، اور میرے مہم کو میرے لیے مشکل نہ بنایئے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ موسیٰ علیہ السلام سے بھول کر صادر ہوا تھا، اس لئے انہوں نے کہا : ﴿لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا﴾ ” میری بھول پر آپ مجھے نہ پکڑیں اور نہ ڈالیں مجھ پر میرا کام مشکل“ یعنی مجھے مشکل میں نہ ڈالئے، میرے ساتھ نرمی کیجیے کیونکہ بھول میں مجھ سے ایسا ہوا ہے۔ پہلی مرتبہ میری گرفت نہ کیجیے۔ پس انہوں نے اقرار اور عذر کو اکٹھا کردیا۔ اے خضر ! اپنے ساتھی پر سختی کرنا آپ کے شایان شان نہیں، چنانچہ حضرت خضر نے ان سے درگزر کیا۔