سورة الكهف - آیت 38
لَّٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
لیکن میرا عقیدہ ہے کہ اللہ ہی میرا رب ہے اور میں اپنے رب کا کسی کو شریک نہیں بناتا ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لَّـٰكِنَّا هُوَ اللّٰـهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا ﴾ ” میں تو یہی کہتا ہوں کہ وہ اللہ میرا رب ہے، میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“ پس اس نے اپنے رب کی ربوبیت اور اس ربوبیت میں اس کی یکسائی اور اس کی اطاعت و عبادت کے ضروری ہونے کا اقرار کیا اور یہ کہ وہ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہیں ٹھہرائے گا، پھر اس نے آگاہ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے ایمان اور اسلام کی نعمت سے نوازا ہے اگرچہ اس کے پاس مال اور اولاد قلیل ہے، لیکن حقیقی نعمت ایمان اور اسلام ہی ہے اور ان کے سوا ہر چیز زائل ہوجانے والی ہے اور سزا اور عقوبت کی باعث ہے، چنانچہ فرمایا :