سورة الكهف - آیت 20

إِنَّهُمْ إِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ يَرْجُمُوكُمْ أَوْ يُعِيدُوكُمْ فِي مِلَّتِهِمْ وَلَن تُفْلِحُوا إِذًا أَبَدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بیشک وہ لوگ اگر تمہیں پالیں گے تو سنگسار کردیں گے، یا تمہیں اپنے دین میں داخل کردیں گے، پھر تو تم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

(7) ان آیات کریمہ میں اس شرکا ذکر ہے جو ضرر اور ان مفاسد پر مشتمل ہے جو اس کی نا پسندیدگی کا باعث اور اس کو ترک کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور یہ کہ یہ طریقہ تمام متقدمین اور متاخرین اہل ایمان کا طریقہ ہے کیونکہ اہل کہف نے کہا تھا : ﴿وَلَن تُفْلِحُوا إِذًا أَبَدًا  ﴾ اگر وہ تمہیں اپنی ملت میں واپس لوٹا دیں تو تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے۔