سورة الإسراء - آیت 90

وَقَالُوا لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور کافروں نے کہا کہ ہم تم پر ہرگز ایمان (٥٨) نہیں لائیں گے، یہاں تک کہ تم زمین سے ہمارے لئے ایک چشمہ نہ جاری کردو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

کہتے ہیں : ﴿لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا ﴾ ” ہم ہرگز تجھ پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ تو جاری کر دے ہمارے واسطے زمین سے ایک چشمہ“ یعنی بہتی ہوئی نہر جاری کر دے۔