سورة الإسراء - آیت 74

وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو قریب تھا کہ آپ ان کی طرف تھوڑا سا جھک جاتے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ﴾ ” اگر یہ نہ ہوتا کہ ہم نے آپ کو سنبھالے رکھا“ بایں ہمہ اگر ہم نے آپ کو حق پر ثابت قدم نہ رکھا ہوتا اور آپ کو گمراہی کی طرف بلانے والے کی دعوت کو قبول نہ کر کے آپ پر احسان نہ کیا ہوتا ﴿لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا﴾ ” تو قریب تھا کہ آپ جھک جاتے ان کی طرف تھوڑا سا“ یعنی ان کی ہدایت کی کوشش اور چاہت میں