سورة الإسراء - آیت 65
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ ۚ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میرے مخلص بندوں پر تجھے کوئی قدرت حاصل نہیں ہوگی اور آپ کا رب بطور کارساز (آپ کے لیے) کافی ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چنانچہ فرمایا : ﴿إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ﴾ ” بے شک میرے بندوں پر تجھے غلبہ نہیں ہوگا“ یعنی تجھے ان پر کوئی تسلط ہوگا نہ تو ان کو بھٹکا سکے گا، بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے قیام عبودیت کی بنا پر ان سے ہر قسم کے شرکو دور ہٹا دے گا، شیطان مردود سے ان کی حفاظت کرے گا اور ان کے لیے کافی ہوجائے گا۔ ﴿وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلًا﴾ ” اور آپ کا رب کافی ہے بطور کار ساز“ یعنی جو کوئی اس پر بھروسہ کرتا ہے اور اس کے حکم کی تعمیل کرتا ہے تو آپ کا رب اس کا کار ساز ہے اور اس کے لیے کافی ہے۔