سورة النحل - آیت 123
ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ہم نے آپ پر وحی نازل کی کہ آپ ملت ابراہیم کی پیروی کیجیے جو سب سے کٹ کر اللہ کے ہوگئے تھے اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی وہ لوگ جنہیں عالی قدرت منزلت اور اللہ تعالیٰ کا قرب عظیم حاصل ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے سید الوریٰ اور کامل ترین ہستی، نبی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف وحی کی کہ وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت کی اتباع کریں، آپ اور آپ کی امت کی پیروی کریں۔