سورة النحل - آیت 87
وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اس دن وہ لوگ اللہ کی جناب میں سر جھکا دیں گے اور وہ معبود ان سے غائب ہوجائیں گے جو ان کی افترا پردازی کا نتیجہ تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ ﴾ ” اور ان سے گم ہوجائیں گے جو جھوٹ وہ باندھتے تھے“ پس وہ جہنم میں داخل ہوں گے اور ان کے دل خود اپنے آپ پر غصہ اور اپنے رب کی حمد و ستائش سے لبریز ہوں گے، نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں انہی بداعمالیوں کی سزا دی ہے جن کا انہوں نے ارتکاب کیا۔