سورة النحل - آیت 55
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تاکہ ہم انہیں جو نعمتیں دی ہیں ان کی وہ لوگ ناشکری کریں، پس تم مزے اڑا لو، عنقریب تمہیں اپنا انجام معلوم ہوجائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اسی لئے فرمایا : ﴿لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ﴾ ” تاکہ انکار کریں وہ اس چیز کا جو ہم نے ان کو دی“ یعنی جو کچھ ہم نے انہیں عطا فرمایا۔ کیونکہ ہم نے انہیں سختیوں سے نجات دلائی اور مشقت سے چھڑایا۔ ﴿ فَتَمَتَّعُوا ۖ ﴾ ” پس فائدہ اٹھا لو تم“ اپنی دنیا میں تھوڑا سا۔ ﴿فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴾ تمہیں عنقریب اپنے کفر کا انجام معلوم ہوجائے گا۔