بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ ۗ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ
ہم نے انہیں معجزات اور کتابیں دے کر بھیجا تھا، اور آپ پر ہم نے قرآن نازل کیا ہے، تاکہ لوگوں کے لیے جو کچھ نازل کیا گیا ہے، اسے آپ ان کے لیے کھول کر بیان کردیجیے، اور تاکہ لوگ غوروفکر کریں۔
﴿ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ ﴾ ” اور ہم نے آپ کی طرف ذکر نازل کیا“ یعنی قرآن جس میں ہر وہ چیز مذکور ہے، جس کی بندوں کو ظاہری اور باطنی طور پر اپنے دینی اور دنیاوی امور میں سخت ضرورت ہے۔ ﴿لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ ﴾ ’’تاکہ آپ لوگوں کے سامنے ان باتوں کی وضاحت کریں جو ان کی طرف نازل کی گئیں“ اور یہ تبیین، الفاظ اور معانی دونوں کو شامل ہے۔ ﴿وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ﴾ ” اور تاکہ وہ غور و فکر کریں“ پس وہ اس میں غور و فکر کر کے اپنی استعداد اور اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی توجہ کے مطابق، اس کے علم میں سے معانی کے خزانوں کا استخراج کریں۔