سورة النحل - آیت 19

وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اللہ ان تمام باتوں کو جانتا ہے (١٢) جنہیں تم چھپاتے ہو، اور جنہیں ظاہر کرتے ہو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

وہ معمولی سے شکر کو قبول کرلیتا ہے باوجود اس بات کے کہ اس کے انعامات بہت زیادہ ہیں اور جیسے اس کی رحمت بے پایاں، اس کا جود و کرم لا محدود اور اس کی مغفرت تمام بندوں کو شامل ہے، ایسے ہی اس کا علم ان سب کو محیط ہے۔ ﴿يَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ﴾ ” وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔“