سورة الحجر - آیت 96

الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو شریک بناتے ہیں، تو وہ عنقریب جان لیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان لوگوں کا وصف بیان کیا اور فرمایا کہ یہ لوگ جس طرح آپ کو ایذا پہنچاتے ہیں۔ اسی طرح اللہ کو بھی ایذا دیتے ہیں۔ ﴿الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللّٰـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ﴾ ” جو کہ ٹھہراتے ہیں اللہ کے ساتھ دوسرے معبود“ حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کا رب اور ان کا خالق ہے اور ان پر تمام احسان اسی کی طرف سے ہیں۔ ﴿فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ﴾ ” عنقریب وہ جان لیں گے“ یعنی جب وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوں گے تو انہیں اپنے کرتوتوں کا انجام معلوم ہوجائے گا۔