سورة الحجر - آیت 86
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بیشک آپ کا رب ہی پیدا (٣٤) کرنے والا، بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ﴾ بے شک آپ کا رب تمام کائنات کا پیدا کرنے والا ہے۔ ﴿الْعَلِيمُ﴾ اور ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔ اس کی مخلوقات اور اس کے احاطہ علم یعنی تمام کائنات میں سے کوئی چیز اسے بے بس نہیں کرسکتی۔